فرانس میں ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کیخلاف احتجاج، جھڑپوں میں متعدد زخمی

  فرانس میں ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کیخلاف احتجاج، جھڑپوں میں متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پیرس(این این آئی)فرانس میں ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کیخلاف ہزاروں افراد نے حکومت کیخلاف احتجاج کیا، شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔پولیس کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔دریں اثناء دوسری جانب اٹلی میں بھی ویکسین پاس کیخلاف سیکڑوں افراد نے روم کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ادھر تھائی لینڈ میں کورونا وبا ء کیخلاف حکومتی اقدامات کیخلاف پرتشدد احتجاج کیا گیا۔دریں اثناء  نیس شہر میں کم از کم دس ہزار افراد سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ فرانسیسی آئینی کونسل نے ہیلتھ سیکٹر کے اہلکاروں کیلئے لازمی ویکسینیشن اور ہیلتھ پاس کی منظوری دی تھی، جس پر منفی کورونا ٹیسٹ اور ویکسین کی معلومات درج کرنا لازمی ہیں۔ فرانس کی طرح کئی دیگر یورپی ممالک بھی تمام شہریوں کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینا چاہتے ہیں جب کہ ناقدین اس کیخلاف ہیں۔
ہیلتھ پاس 

مزید :

صفحہ آخر -