درخت لگانا ہماری قومی ذمہ دار ی، حکومت کی اولین ترجیح عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے: فرخ حبیب
اسلام اباد(آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی واحد حکومت ہے جس نے تمام صوبوں کو مساوی ترقی کے مواقعے فراہم کیے، پی ٹی آئی حکومت میں بلوچستان میں میگا پراجیکٹس کے لئے پی ایس ڈی پی میں ریکارڈ اربوں کے فنڈز دیئے گئے، پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کاوزیر اعلی ہوگا، بلاول کی یہ خواہش کبھی خبر نہیں بن سکتی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول کے منہ سے عزت کی سیاست کرنے کی بات زیب نہیں دیتی، یہ لوگ کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس اور لوٹی ہوئی دولت کو عزت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول صا، کاش آپ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عبرت ناک شکست بارے بھی بلوچستان کے عوام کو بتاتے،بلوچستان کے عوام خود بتا رہے ہیں کہ عمران خان نے بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے تاریخی اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ بلاول، آپ کی صرف ایک صوبے میں حکومت اور آپکی پارٹی علاقائی پارٹی ہے،اس سے حکومت گرائیں گے؟؟پیپلز پارٹی میں اگر اتنی اہلیت ہوتی تو آج علاقائی پارٹی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انتشار پھیلانے سے ناکامی پر بلاول نے اب بلوچستان کا انتخاب کیا ہے دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ درخت لگانا ہماری قومی ذمہ داری ہے،ہم نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانا ہے،موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کیلئے 14 سو ارب روپے مختص کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی ایک کال پر پوری قوم نے متحد ہو کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی شجرکاری مہم کی پوری دنیا معترف ہے، یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی دن کی میزبانی کا موقع بھی پاکستان کو ملا۔
فرخ حبیب