کوالالمپور،پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام مینگو فیسٹیول
کوالالمپور) محمد فاروق ڈوگر(ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک رنگارنگ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملائیشیا کی مارکیٹ میں پاکستانی آموں کو روشناس کرانا تھا پاکستانی آم عوام اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں اس مینگو فیسٹیول میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کمرشل اتاشی پاکستان ہائی کمیشن شفقت نیازی,ویزہ کونسلر یاسر کیانی کمیونٹی اینڈ ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر حسیب،ڈیفنس اتاشی ابرار اسحاق،فرسٹ سیکرٹری محمد عادل،غلام حیدر اور پاکستانی امپورٹرز فاروق ملک اور زبیر کیانی نے شرکت کی،تقریب کے شرکاء کو مختلف قسم کے آموں سے تواضع کی گئی،تقریب میں ایس او پی اور سوشل ڈسٹنسگ کا خاص خیال رکھا گیا۔
مینگو فیسٹیول