رانا ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ کی مخبر خاص کی اطلاع پر کرائے کے مکان میں کارروائی 3 خطرناک افغانی دہشت گرد مارے گئے،بم ڈسپوزل شیخوپورہ کی ٹیم نے جائے مقابلہ پرپہنچ کر خود کش بارودی جیکٹ وہینڈ گرنیڈز کوناکارہ بنا کر رانا ٹاؤن کو بڑی تباہی سے بچالیا،ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ اوسی ٹی ڈی عابد بیگ کو اورانکی ٹیم کو دوران گشت مخبر خاص نے اطلاع دی کہ رانا ٹاؤن میں موجود تین دہشتگردجن کے پاس خود کش جیکٹس وبارود موجود ہیں جوصبح حساس اداروں،شیعہ کمیونٹی،حساس تنصیبات وشخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،جواس وقت گلشن بابرآبادی میں کرائے کے مکان میں رہائس پذیر ہیں فی الفور ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور رات سودوبجے کے قریب ریڈ کیا گیا ملزمان کو گرفتاری کے لیے اعلان کیا گیا تومسلح دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی سی ٹی ڈی اہلکار وملازمین معجزانہ طور پر محفوظ رہے،حفاظت خود اختیاری پر پولیس کی وقفہ وقفہ سے فائرنگ کے بعد بارود چلنے کی آوازیں بند ہوگئی جب حساس اداروں نے اندر جاکر دیکھاتو تینوں ملزمان کمرئے،صحن وبرآمدے میں مردہ حالت میں پائے گئے جن کے پاس سے آتشیں اسلحہ،گولیاں،بارود اورجیکٹس موجود تھیں مارئے گئے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور ان کی جیبوں سے برآمد ہونے والے افغان شناختی کارڈز کے مطابق ان کے نام عبدالسلام،نعمت اللہ اور احسان اللہ کے نام سے شناخت ہوئی۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد پولیس، آرمی، شیعہ کمیونٹی اور سرکاری عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں نے اہم شخصیات بالخصوص شیعہ علماء کو ٹارگٹ کرنا تھا سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دہشت گرد ہلاک