حکومت ہر طرح سے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے،عثمان ڈار 

  حکومت ہر طرح سے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے،عثمان ڈار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوان جدید کورسز میں تربیت حاصل کر کے خود کو روزگار کے قابل بنائیں،جدید ہائی ٹیک کورسز اور ووکیشنل ٹریننگ بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جا رہی ہے، گھر میں فارغ بیٹھنے سے بہتر ہے آج ہی اسکل اسکالرشپس پروگرام کا حصہ بنیں۔اتوار کو سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کو اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے نوجوانوں پر انویسٹ کر رہی ہے،نوجوان جدید کورسز میں تربیت حاصل کر کے خود کو روزگار کے قابل بنائیں،عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت آپ کی تکنیکی تربیت کیلئے وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی۔
عثمان ڈار 

مزید :

صفحہ آخر -