ڈیپ فشنگ کے لائسنس کسی غیر ملکی کو نہیں صرف پاکستانیوں کو جاری کرینگے: علی زیدی
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ ڈیپ فشنگ کے لائسنس کسی غیر ملکی کو نہیں صرف پاکستانیوں کو ہی جاری کرینگے ماہی گیر کسی ایک کی سزا پاکستان کو نا دیں،پورٹ قاسم میں 2017 میں چھ ارب منافع کمایا، پورٹ قاسم نے 2020 میں 20 ارب ٹیکس جمع کرایا ہے کراچی میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 244گلستان جوہر میں لگائے ویکسی نیشن کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی بہت اچھا کام کر رہی ہے، اگر کوئی ایک غلط کام کر دے تو سب برے نہیں ہوتے، کل مشترکہ اجلاس بلایا ہے سب مل کر مسائل حل کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے بعد بارہ ناٹیکل مائل پر کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں سے مذاکرات کے لیے محمود مولوی صاحب گئے ہیں، ماہی گیروں نے کسٹمز اور پی ایم ایس اے کے خلاف احتجاج کیا، ماہی گیروں کا احتجاج میری ٹائم کے خلاف نہیں تھاہم نے درخواست کی ہے کہ کسی ایک کی وجہ سے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں جلد مسائل حل ہو جائینگے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ مجھے پچھلے سال کی نسبت اس سال کورونا وائرس سے زیادہ تکلیف ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے اپنے حلقہ میں اب تک70 ہزار کے لگ بھگ ویکسین کی ہے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے، ویکسی نیشن کروائیں، احتیاط کریں اور ماسک ضرور پہنیں۔
علی زیدی