جشن آزادی، پی آئی اے کا کرایوں میں 25فیصد رعایت کا اعلان

جشن آزادی، پی آئی اے کا کرایوں میں 25فیصد رعایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر کینیڈا سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے کرایوں میں 25فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا،کینیڈا سے پاکستان آنیوالے مسافر و ں کو کرایوں میں پچیس فیصد رعایت دی جائے گی، قومی ایئرلائن نے ماہ آزادی کی مناسبت سے یہ اہم اعلان کیا،پی آئی اے حکام کے مطابق ٹورنٹو سے آنیوالے مسافروں کو یہ سہولت 15اگست تک میسر رہے گی،وہ شہری جو کینیڈیا سے پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ 15 اگست تک اس خصوصی آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، قومی ایئرلائن انہیں 25فیصد تک کرائے میں رعایت دے گی۔
کرائے کمی 

مزید :

صفحہ اول -