بولیو یا کے کوہ پیما گوآیاویری بھی پاکستان کی خوبصورتی کے معترف
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والے بولیویا کے کوہ پیما نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خوبصورت ترین ملک ہے اور یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔اتوار کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں بولیویا کے کوہ پیما ڈیوڈ ہوگوآیاویری نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق بولیویا، جنوبی امریکہ سے ہے۔ میں ایک پیشہ ور کوہ پیما ہوں اور میں 18 جون کو براڈ پیک اور کے ٹو سر کرنے پاکستان پہنچا۔کیمپ نمبر 4 سے کے ٹو جاتے ہوئے میری ملاقات راستے میں شہرہ آفاق آنجہانی علی سدپارہ کے فرزند سے ہوئی۔ 28 جولائی 2021 کو اپنی مہم کے اختتام پر میں نے ساجد سد پارہ کی اس کے والد کی میت کو کیمپ نمبر 4 تک لانے میں مدد کی۔میں اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران مسلسل تعاون اور مدد کے لیے پاک فوج کا شکر گزار ہوں،پاکستان ایک خوبصورت اور پْر امن ملک ہے جس کے لوگ دنیا میں سب سے بڑھ کر مہمان نواز ہیں،میں اور میری اہلیہ پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں آپ سے پیار ہے اور ہم جلد دوبارہ پاکستان آئیں گے۔
بولیویا کوہ پیما