گلگت بلتستان ضمنی انتخاب، اسلامی تحریک پاکستان کا امیدوار کامیاب
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 4 نگر میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں اسلامی تحریک پاکستان کے ایوب وزیری نے میدان مار لیا ہے۔تمام 42 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے ایوب وزیری 5241 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ا?غا ذوالفقار 5097 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں خواتین سمیت 23 ہزار 497 ووٹرز رجسٹرز ہیں۔ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے آغا ذوالفقار بہشتی اور پیپلز پارٹی کے جاوید حسین میدان میں اترے تھے۔خیال رہے جی بی ایل اے 4 کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما امجد حسین کی دستبرداری پر خالی ہوئی تھی۔
گلگت الیکشن