نواز شریف کے بیانیہ کیوجہ سے لوگ (ن)لیگ چھوڑ رہے ہیں، وزراء
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا ثنا ء اللہ زہری اور جنرل عبدالقادر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کے بیانئے کی وجہ سے لوگ(ن) لیگ چھوڑ رہے ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کراچی میں مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پر کہا کہ یہ جمہوریت کی نفی ہے،مرتضی وہاب کی تعیناتی چیلنج کرنی ہے یا نہیں تحریک انصاف سندھ فیصلہ کرے گی،جہانگیرترین گروپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی گروپ نہیں،اگر تحریک انصاف کے کچھ افراد پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیتے ہیں تو یہ سیاسی خود کشی ہوگی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں دہشت گردی کو سپانسر کرنے کی مذمت کی بات آئے تو مودی حکومت کا نام لیتے ہوئے آپ کیوں شرماتے ہیں۔
وزراء