کورونا وائرس کے ماخذ سے متعلق تحقیقات غیر متعلقہ ہیں،بل گیٹس 

کورونا وائرس کے ماخذ سے متعلق تحقیقات غیر متعلقہ ہیں،بل گیٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(شِنہوا) مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہاہے کہ متنازعہ کورونا وائرس کے ماخذ کے حوالے سے تحقیقات  کا جان بچانے کیلئے مخصوص اقدامات سے براہ راست کوئی تعلق  نہیں ہے۔دی آسٹریلین روزنامے نے اپنی ایک  شائع شدہ رپورٹ میں  گیٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ  انہوں نے  ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سارس -سی او وی۔ 2کی ابتدا بارے تحقیقات، جو سائنسدانوں کے درمیان انتہائی متنازعہ بن چکی ہیں اور جس نے  چین امریکہ اور آسٹریلیا کے مابین  کشیدگی کو ہوا دی  ہے، ماسک اور ویکسین کی افادیت  میں تبدیلی  نہیں لائے  گی۔گیٹس نے کہا کہ ہمیں ان چیزوں کی چھان بین کرنی چاہیے، تاہم  ان کا زندگیاں  بچانے کے لیے مخصوص اقدامات سے براہ راست  کوئی تعلق نہیں ہے۔
بل گیٹس

مزید :

صفحہ اول -