حکومت عوامی توقعات کے عین مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے:محمد بشیر خان 

   حکومت عوامی توقعات کے عین مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے:محمد بشیر خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  جندول(نمائندہ پاکستان) حکومت عوامی توقعات کے عین مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ایک کے بعد دوسرے بحران کا سامنا کرکے بھی احداف حاصل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی محمد بشیرخان نے یونین کونسل صدبرکلی میں تحصیل صدر جواد خان کی سربراہی میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے قیام کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو میگا پراجیکٹس یاد آگئیں۔ تقریب کے دوران سابق تحصیل ناظم عوامی نیشنل پارٹی حضرت محمد نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشیرخان کا کہنا تھا کہ عوام سے بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس میں اسی فیصد کامیاب ہوچکے باقی بچا کام چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹوہائیڈروپراجیکٹ کے بعد شگوکس ہائیڈروپراجیکٹ پر کام کرینگے جس سے مزید چالیس میگاوٹ بجلی پیدا کئے جانے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی فنڈ سے بلیک ٹاپنگ، پی سی سی، واپڈاسمیت مختلف تقریاتی کاموں کیلئے کروڑو رقم دیا ہے جن میں سے کچھ منصوبے مکمل کچھ پر کام جاری ہے۔ تقریب سے تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والے حضرت محمد خان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایک دور تھا جب قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہوکر غائب رہتا تھا صرف اس دور حکومت میں عوام نے منتخب ممبران کو اپنے درمیان پایا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے متاثر ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عدنان، محسن قمر خان، تحصیل صدر جواد خان، اظہار الحق درانی، نور زمان جان، صدر تحصیل منڈا عبید الرحمن، سینئر نائب صدر ثمرباغ ممتاز شہزادہ و دیگر مشران نے خطاب کیا۔