ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ کاچوکی ریسکیو15اورتھانہ صدرکااچانک دورہ
ہنگو (بیورورپورٹ) ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ اکرام اللہ خان کاچوکی ریسکیو15اورتھانہ صدرکااچانک دورہ دورے کے موقع پرڈی پی او نے چوکی ریسکیو15 کی عمارت میں کیے گئے مرمتی کام اور رنگ وروغن کامعائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیااس کے علاوہ عملے کوپبلک پولیسنگ کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو15پولیس شہریوں کو بروقت مدد فراہم کرنیوالی پولیس ہے اور اس کاکام بروقت شہریوں کو مدد اوردوستانہ ماحول فراہم کرنا ہے انہوں نے عملے پرزور دیا کہ جس مقصد کے لئے ریسکیو15بنائی گئی ہے ان مقاصد کوحاصل کرنے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ولایت شاہ بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے بعد ازاں ڈی پی او اکرام اللہ خان نے تھانہ صدر کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ریکارڈ چیک کرتے ہوئے روزنامچہ میں قیدیوں کا تحریری ریکارڈ چیک کیا ڈی پی او نے ایف ائی ارسمیت دیگررجسٹرات اسلحہ کوت اور مالخانے کا تمام ریکارڈ بھی چیک کیا ڈی پی او نے تھانہ میں کیے گئے مرمتی کام کا معائنہ کیا اورتھانے کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پرایس ایچ اوصدرثواب علی خان بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے جنہوں نے ڈی پی اوکوعلاقائی صورتحال سے اگاہ کیاڈی پی اونے دورے کے موقع پرتھانہ کے اطراف میں سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ بھی لیا ڈی پی او نے حوالات میں بندقیدیوں سے ملاقات کیں اوران سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے محررتھانہ کوان مسائل کوحل کرنے کی تاکید کی انہوں نے تھانے کے عملے پرزوردیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس اہلکارعوام کے خادم ہے حاکم نہیں تھانے میں انیوالے سائلین اورشہریوں کوعزت دے اوران کے جائزکام حل کروانے میں کسی قسم کی سستی کامظاہرہ نہ کریں ڈی پی اونے محررتھانہ کوصفائی کے متعلق بھی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے لہذا اپنے تھانوں میں صفائی کاخاص خیال رکھیں۔