پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل درآمدنا ممکن بننے لگا 

پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل درآمدنا ممکن بننے لگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاور کے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل درامد انتظامیہ کیلئے نا ممکن بننے لگا شہر بھر کے ٹرانسپورٹ میں ماسک اور سماجی فاصلہ کا خیال کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں، بی ار ٹی انتظامیہ کی جانب سے بسوں میں سفر کو ماسک سے مشروط کرنے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانہ کرنے کے دعوے بھی دعوں تک محدود، بی ار ٹی بسوں میں اب بھی ماسک کے بغیر سفر کا سلسلہ عروج پر ہے جس نے متعلقہ انتظامیہ کی کاکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دئے جبکہ کورونا کے کیسز میں اضافیکا خدشہ بھی بڑھ چکا ہے۔