حکومت سند کا صوبے میں تعلیمی ادارے عاشورہ تک بندرکھنے کا فیصلہ 

حکومت سند کا صوبے میں تعلیمی ادارے عاشورہ تک بندرکھنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی (آئی این پی) حکومت سندھ نے پورے صوبے میں عاشورہ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ19اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، صوبے بھر میں امتحانات کا سلسلہ جاری رہے گا اور چھ محرم تک امتحانات ہوں گے، تمام اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا دیگر عملہ ویکسی نیشن لازمی کرائے، ورنہ تنخواہ نہیں ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم اورمحکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کا اہم اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں وزیرتعلیم سردارشاہ اور وزیرجامعات اسماعیل راہو نے شرکت کی۔ وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندھ بالخصوص کراچی شہر میں کورونا وائرس کی صورتحال اس وقت بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
سید سردار شاہ