مردان چیمبرز اور کنسٹرکشن ہومز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

   مردان چیمبرز اور کنسٹرکشن ہومز کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرظاہر شاہ نے کہا ہے کہ تجارتی شعبے کو مراعات اور سہولیات دیکر ہی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کیلئے ہی بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے وہ مردان مدینہ کالونی فیز 2کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کنسٹرکشن ہومز کے ڈائریکٹر کے مابین ایک مفاہمتی یادواشت پر دستخط کیے گئے تقریب سے مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ، ڈائریکٹر جاوید خان ایسوسی ایٹ مدینہ کالونی فیز 2، اسماعیل شاہین سی ای او سمارٹ زون مارکیٹنگ، غنی رحمان ایم ڈی سمارٹ زون مارکیٹنگ اینڈ سی ای او سمارٹ زون ہومز کنسٹرکشن، عقیلہ سنبل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر شاہ نے کہا کہ مردان معاشی لحاظ سے بہت زرخیز علاقہ ہے مردان کے تاجروں اور صنعتکاروں کے حقوق اور اُن کو زیادہ سے زیادہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مردان چیمبر آف کامرس تاریخی کردار ادا کر رہا ہے اور حال ہی میں تاجروں کیلئے بلا سود قرضوں کا اجراء اور نئے صنعتی زون کے قیام کیلئے اربوں روپے کا اجراء ایک خوش آئندہ اقدام ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے فرنیچر اور لائٹ انجینرنگ کی مردان میں اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک الگ انڈسٹریل زون کے قیام کی منظو ری دیاظاہر شاہ نے کہا کہ سرمایہ کار رہائشی بستیوں میں عوام کو تمام ضروی سہولیات اور خدمات فراہم کریں بعد ازاں تقریب سے ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹرز نے کہا کہ عوام کو آسان اقساط پر مکانات فروخت کررہے ہیں جس میں تمام سہولیات میسر ہونگی تاکہ غریب عوام بھی اپنے گھر مالکانہ حقوق حاصل کریں۔