ہنگو، پولیس کا سرچ آپریشن، 9 ملزمان گرفتار

  ہنگو، پولیس کا سرچ آپریشن، 9 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو (بیورورپورٹ) ہنگو تھانہ سٹی کے نواحی علاقوں و دیگر ملحقہ جات کی ابادی میں پولیس سرچ اپریشن کے دوران مجرم اشتہاری دو منشیات فروش اور سہولت کا ر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات بھی برامدکرلی گئی ہے جس میں 1کلاشنکوف3پستول1بندوق110مختلف بور کے کارتوس800گرام چرس اور405گرام ائیس شامل ہے ڈی ایس پی سٹی عرفان خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ولایت شاہ خان اور محررتھانہ سٹی اے ایس ائی شفیع اللہ خان کے ہمراہ گرفتارملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس سربراہ ہنگو اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ولایت شاہ خان نے پولیس اورایلیٹ فورس کے ہمراہ ان کی قیادت میں ہنگوسٹی کے نواحی علاقوں لختی بانڈہ، حیات اباد، قاضی پمپ، بگٹو، وراستہ و دیگرملحقہ جات کی ابادی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری نور محمد ولدپیر محمد سکنہ ٹل حال وراستہ کوڈرامائی انداز میں کلاشنکوف اور پستول سمیت گرفتارکرلیاپولیس نے آپریشن کے دوران منشیات فروش شکیل رحمن سکنہ قاضی پمپ کو گرفتارکرکیان کے قبضے سے800گرام چرس اور عبداللہ سکنہ حیات اباد کو 405گرام ائیس اور ایک پستول سمیت حراست میں لے لیاہے جبکہ علاقہ لختی بانڈہ میں مجرم اشتہاری کے گھر پر چھاپے کے دوران مجرم اشتہاریوں کے سہولت کار محمداصف کوبھی گرفتار کرلیاگیاہے اورکرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھی چار افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے گرفتارملزمان کوتھانہ سٹی منتقل کرکے ان کے خلاف15AA/9C CNSA/216 اورسیکیورٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ڈی ایس پی عرفان خان نے بتایا کہ ڈی پی او اکرام اللہ خان کی قیادت میں سٹی پولیس جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر اور علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ اور قانون کی رٹ چیلنج کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگاانہوں نے کہا کہ قانون ہاتھوں میں لینے کی اجازت کسی کونہیں دی جائے گی اور قانون شکن عناصر کسی بھی صورت قانون کے اہنی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔