احتجاج کرنیوالوں پر ایف ائی ار درج کرنا ظلم کی انتہا ء ہے، ڈاکٹر محمد سلیم
مٹہ (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر ایف ائی ار درج کرنا ظلم کی انتہا ء ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے تو کم ہے انہوں نے کہا کہ اج کل ملک میں سول مارشلاء کا حکومت ہے اسلئے عام لوگوں کی احتجاج پر پابندی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا ایف ائی ار واپس لیں اور عوام کو مزید احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں اپنے حق کیلئے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے یہ ہمارا ائینی قانونی اور جمہوری حق ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر حکومت کاایف ائی ار درج کرنا تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو ملی ہیں کیونکہ حکومتیں تو موجودہ حکومت سے پہلے بھی مختلف سیاسی جماعتوں نے کی ہے لیکن اس طرح کام کسی نے نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اپنے وزیر اعلیٰ کے اپنے لوگوں اور خاص کر اپنے حلقے کی لوگوں پر ایف ائی ار درج کرنا ایک نئے روایات ہے جو علاقے کیلئے اچھی بات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پرامن احتجاج کرنے والوں پر درج ایف ائی ار واپس لیں اور عوام کو مزید احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح عوامی نیشنل پارٹی ائندہ بھی عوام کی شانہ بشانہ ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے پہلے بھی احتجاج کی ہے اور اگر حکومت ائندہ بھی عوام کی خدمت اور علاقے کی ضروریات کو پوری کرنے میں ناکام رہی تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے رہیں گے۔