سٹینو ٹائپسٹ کے سکیل اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیا جائے 

سٹینو ٹائپسٹ کے سکیل اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیا جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) صوبائی حکومت جوڈیشری ڈیپارٹمنٹ کے سیٹینوگرافر و سٹینو ٹائپسٹ کے سکیل اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیا جائے اپ گریڈیشن کے ساتھ ٹائم سکیل اور سروس سٹرکچر کا بھی اعلان کیاجائے یہ مطالبات پاکستان جوڈیشری ایمپلائز نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں پیش کئے جوآل پاکستان جوڈیشلی ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی نائب صدرحضرت علی کی ہائش گاہ پر منعقد ھوا جس کی صدارت صدارت ولی خان وردگ چیرمین اپیکاخیبرپختونخوا نے کی مرکز کی طرف سے سید منتظر شاہ جنرل سکریٹری، اورنگزیب کشمیری سابقہ صوبائی صدر خیبرپختونخواہ نے شرکت کی مقررین نے کہاکہ عدلیہ ریاست کا تیسرا ستون ھے مگر انہیں مراعات حاصل نہیں جن کے وہ حق دار ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ خکومت نے ہر قسم کے کیڈر ملازمین کو اپ گریڈکیالیکن عرصہ دراز سے عدالتوں میں سینکڑوں کی تعداد میں اسٹینوگرافر کی آپ گریڈیشن میں لیت ولعل سے کام لیا جارہاہے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ھمارے مطالبات 10 دن کے اندر اندر خل نہ ھوئے۔تو پھر صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دی جائیگی۔