امریکی یونیورسٹی نے اسرائیل کونسل پرست ریاست قرار دیدیا

امریکی یونیورسٹی نے اسرائیل کونسل پرست ریاست قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)امریکا کی ٹیمپل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے اسرائیل ایک نسل پرست ریاست قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کردہ ایک بیان میں یونیورسٹی کی یونین کاکس نے فلسطینی عوام کے اسرائیلی قبضے، آباد کاروں کی نوآبادیات اور نسل پرستی کی مخالفت کی۔اسمبلی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پراسرائیل کی فوجی اورمالی امداد بند کریں۔انہوں نے ریاستوں اور دفاع کی وزارتوں اور امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابض ریاست کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کریں اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔سنڈیکیٹ نے بائیکاٹ تحریک بی ڈی ایس اور فلسطین کی حمایت میں امریکی تعلیمی پوزیشنوں کی حمایت کا اظہار کیا۔
امریکی یونیورسٹی