اقوام کی ترقی میں تعلیم کا کلیدی کردار ہے، ڈاکٹر شیر محمد
مٹہ (رحیم خان) ریڈ کراس پاکستان خبیر پختونخوا اور ارنم ہسپتال پشاور کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شیرمحمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی میں تعلیم اولین چیز ہے اور ہم سب کو دنیا اور ترقیافتہ ممالک سے مقابلے کیلئے اپنے بچوں پر تعلیم حاصل کرنا چایئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کسی بھی معاشرے کیلئے ایک مسیحاکی حثیت رکھتے ہے اسلئے ڈاکٹر حضرات سب سے پہلے خوش اخلاقی کو ترجیح دیکر مریض کی جیب کی بجائے مریض کی بیماری پر توجہ دیں میڈیا کسی بھی پرامن خوشحال اور منشیات سمیت جرائم سے پاک معاشرے کی قیام میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں پروگرام مٹہ پریس کلب اپکی اواز میں بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مجیب الرحمان فیاض احمد اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ انکوں جب بھی موقع ملا ہے تو انہوں نے اپنے علاقے کو ترجیح دیکر یہاں کی عوام کا خاص خیال رکھا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی قیام کیلئے صحت مند لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت چند ڈاکٹروں کی نامناسب رویئے کی وجہ سے عوام کی اعتماد تمام ڈاکٹروں سے اٹھنے والی ہیں اور اب عوام ہر ڈاکٹر ز کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اچھے اور برے لوگ جس طرح معاشرے کی دیگر شعبوں میں موجود ہے اسطرح ڈاکٹرز میں بھی ایسے لوگ ہے انہوں نے کہا کہ خوش اخلاق ڈاکٹر مریض کا علاج پچاس فی صد اپنے خوش اخلاقی سے کرتے ہیں کیونکہ مریض کا ڈاکٹر پر بہت بڑی اعتماد ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ پختون قوم کو دنیا کی ترقی یافتہ ممالک سے مقابلے کیلئے اپنے بچوں پر تعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم کی بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت کو اولین ترجیح قرار دینا چایئے انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے اپنے اور اپنے خاندان کو بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں کیونکہ اس وقت حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی علاوہ ہمارے ساتھ کوئی دوسرا راستہ نہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے لئے اور اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چایئے۔