عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا، فخر اعظم ایڈوکیٹ
بنوں (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ارکن صوبائی اسمبلی فخراعظم وزیر ایڈوکیٹ نے لنک روڈ چوک سے مٹکی بیزن خیل تک سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا فخراعظم ایڈوکیٹ کا افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر مقامی مشران اور عوام نے ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا فخراعظم نے فتہ کاٹ کر سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا سابق تحصیل کونسلر فاروق وزیر، سابق ناظم بنیامین خان اور ظاہر شاہ نے فخراعظم کو قوم کی جانب سے روایتی پگڑیاں پہنائیں بعد ازاں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے فخراعظم وزیر نے کہا کہ ہم گذشتہ آٹھ سالوں سے اپوزین میں ہونے کے باوجود عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں حکومتی ممبران کو کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز اور منصوبے دیئے جارہے ہیں جبکہ اپوزیشن ممبران کو دیوار سے لگایا جارہا ہے اسکے باوجود ہم نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا اور دن رات عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے موجود رہتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی مرکز اور صوبے میں حکومتوں کے باجود پی کے87کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم صرف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے نمائندے نہیں بلکہ پورے پی کے87کے عوام کے نمائندے ہیں میرے والد شیراعظم وزیر پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی نے بلا امتیاز تمام سیاسی جماعتوں اور تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور انتقامی کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں دیا تین سالوں میں تحریک انساف کی حکومت نے آٹے، چینی، گھی، بجلی، تیل، گیس اور ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے لیکن عوام نے تحریک انصاف کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اور آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا اور پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر تمام محرومیوں کا ازالہ کریگی۔