جرگہ مشران کی کاوشوں سے قتل کی دشمنی دوستی میں تبدیل 

جرگہ مشران کی کاوشوں سے قتل کی دشمنی دوستی میں تبدیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی) جرگہ مشران کی کوششوں سے قتل کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی شیخان بنوں میں مشہور دشمنی کے خاتمے پر فریقین جرگہ کے سامنے بغلگیر ہوگئے آیاز گل خاندان کی جانب سے کچھ عرصہ پہلے وحید قتل ہوا تھا جسکی دعویداری میاں دمساز علی شاہ اور انکے بھائیوں پر ہوئی تھی اس دشمنی کے خاتمے کیلئے معروف ٹرانسپورٹر ملک مقبول زمان اعون، ملک حیام خان، قاری مراد علی شاہ، محمد غنی شاہ، فرید علی شاہ ماسٹر اور حفیظ اللہ پہلے دنبے لیکر جرگہ کے ہمراہ آیاز گل کے خاندان کے پاس گئے جنہوں نے میاں دمساز علی شاہ کے خاندان کی جانب سے قرآن پر قتل میں کسی طرح سے بھی ملوث نہ ہونے کی صفائی پر راضی نامہ کیلئے رضامندی ظاہر کی تاہم جرگہ سے آیاز گل خاندان کی جانب سے بھی آئندہ اس دشمنی پر دشمنی نہ نبھانے کے حلف کی شرط رکھی اس سلسلے میں گذشتہ روز میاں دمساز علی شاہ خاندان کی جانب سے آیاز گل کے خاندان کو ننوتے جرگہ بھیجا گیا جسمیں بنوں کے مشران، ملکان، علماء کرام اور معززین شامل تھے جرگہ میں دونوں فریقین نے قرآن پر صفائی دینے کے بعد دشمنی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔