صوابی، چور گروہ کا سرغنہ گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ) تھانہ کالوخان پولیس نے چور گروہ کے سرغنہ گرفتار کر کے سرقہ شدہ لاکھوں روپے رقم و دیگر سامان برآمدکر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی وضع کردہ ہدایات پر ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان نے نامعلوم چور کو ٹریس کر لیا۔ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم امجد سکنہ بندے اوبہ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے چوری شدہ رقم و دیگر سامان برآمد کرلیادوران تفتیش ملزم بالا سے مسروقہ مال ایک لاکھ روپے نقد 01 عدد لیپ ٹاپ، 3 عدد موبائل، 3 عدد سپرے اور دیگر آرٹیفیشل زیورات برآمدکر لی۔