صوابی، کرکٹ ٹورنامنٹ کالوخان سپر لیگ کا انعقاد 

صوابی، کرکٹ ٹورنامنٹ کالوخان سپر لیگ کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) کالوخان میں ایک بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کالوخان سپر لیگ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح اے این پی کے رہنما سابق ناظم یوسی کالوخان و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ نے فیتا کاٹ کر کیا۔ لیگ کا افتتاحی میچ جے ایس ڈی اور کالو خان اگرو سروسز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پرگراونڈ میں ایک پر وقار اور رنگا رنگ تقریب منعقد ھوئی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں، افیشلز، انتظامی عہدہداران اور ہزاروں تماشائیوں نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ نے اتنے بڑے کرکٹ ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین اور کھلاڑیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ٹورنامنٹ کے پرامن تکمیل کیلئے انتظامیہ کو ھر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔