جے یو آئی دیر لوئر نے بلدیا تی انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا
تیمرگرہ(بیورورپورٹ) جے یو آئی دیرلویر نے بلدیا تی انتخابات کے لئے تیاریوں کو آغاز کردیا، 14اکتوبر کو پشاور میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ اس حوالے سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ واقع شہید چوک تیمرگرہ میں پارٹی کے ضلعی مجلس شوری کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر سراج الدین منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری حاجی جاوید اقبال نے موجودہ سیاسی صو رتحال کے حوالے سے ایجنڈا پیش کیا، اجلاس میں صوبا ئی امیر مولانا عطاء الر حمٰن کی قیادت میں صوبا ئی قایدین کے دورہ دیرلویر کو حتمی شکل دیدی گئی جبکہ شعبہ مالیات اور سوشل میڈیا کو مزید فعال بنانے کے لئے اہم فیصلے اور ذمہ دارایاں سونپی گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی تمام تحصیلوں میں یوم ازادی 14اگست کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کر ئیگی، علاوہ ازیں 14اکتوبر یوم وفات مفکر اسلام مولانا مفتی محمود کی مناسب سے منعقدہ مفتی محمود کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن شریک ہونگے۔