طالبان کی حمایت نے پاکستان کو اقوام عالم میں تنہا کر دیا،مصطفی نواز 

   طالبان کی حمایت نے پاکستان کو اقوام عالم میں تنہا کر دیا،مصطفی نواز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ سلامتی کونسل میں پاکستان کو موقف پیش کرنے کی اجازت تک نہ ملنا بڑی سفارتی ناکامی ہے۔ اپنے بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ سٹریٹجک ڈیپتھ اور طالبان کی پس پردہ حمایت نے پاکستان کو اقوام عالم میں تنہا کر دیا، آج دنیا میں پاکستان کا تعارف طالبان اور ایک رجعت پسند قوت کے حامی کے طور پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بند کمروں میں بنائی گئی پالیسیوں نے پاکستان کو ایک خطرناک مقام پر لا کھڑا کیا ہے، شنید ہے کہ سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف کا امریکہ کا دورہ بھی ناکام رہا۔ انہوں نے کہاکہ خدا نہ کرے کہ وہ وقت آئے کہ پاکستان کو طالبان کی حمایت کرنے پر پابندیوں کا سامنا کرنے پڑے، ہمیں پریسلر ایمینڈمنٹ جیسی پابندیوں کی تاریخ کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت اور عسکری قیادت پارلیمان کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کریں۔
مصطفی نواز کھوکھر