سانحہ کوئٹہ:شہیدو کلاء کی5ویں برسی پر مظفرگڑھ میں خصوصی تقریب، خراج عقیدت پیش
مظفرگڑھ(نامہ نگار)پنجاب وکلا محاذ ضلع مظفرگڑھ کے زیر اہتمام آٹھ اگست کو سانحہ سول ہسپتال کوئیٹہ میں شہید ہونے والے وکلا کی پانچویں برسی پر ان کو خراج تحسین (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب ضلعی دفتر مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین پنجاب وکلا محاذ اور سینئر قانون دان رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمانان خصوصی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر وکلا محاذ مظفرگڑھ رانا واجد علی ایڈووکیٹ، سینئر وکیل را محمد آصف حمید خاں ایڈووکیٹ، لائیبریری سیکرٹری بار مظفرگڑھ سید سکندر عباس شاہ ایڈووکیٹ اور ملک محمد نقی کمبوہ ایڈووکیٹ، تحصیل صدر کوٹ ادو عمر حسنین ایڈووکیٹ اور ضلعی صدر چنیوٹ چودھری عبدالصمد صائم ایڈووکیٹ تھے، جس سے خطاب کرتے ہوئے رانا امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ ملک میں قانون اور آئین کی بالا دستی کے لیے نہ صرف کام کیا بلکہ باطل قوتوں کے خلاف بھی سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے اور اس کاز کے لیے وکلا نے اپنی جان کے نذرانے بھی پیش کئے، مقررین نے شہید وکلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ کوئیٹہ کے شہید وکلا آج بھی پنجاب کے وکلا کے دلوں میں زندہ ہیں۔
برسی