انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ امتحانات12اگست سے شروع 

  انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ امتحانات12اگست سے شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیراہتمام 12اگست سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کے امتحان کیلئے وہ اُمیدواران اہل(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 ہوں گے جو پہلی دفعہ سالانہ امتحان 2021 ء میں بحیثیت فریش اُمیدوار شامل ہو رہے ہیں یا جنہوں نے صرف گیارہویں کلاس کیلئے یعنی صرف انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ کیلئے مارکس امپروومنٹ کا داخلہ بھیجا ہے. شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ انٹر میڈیٹ کمبائنڈ امتحان 2021 ء اور انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ اور پارٹ سیکنڈ یعنی مکمل انٹر میڈیٹ کا امتحان امپرووکرنے والے اُمیدواران اور انٹر میڈیٹ میں ایک یا ایک سے زیادمضامین کا امتحان نمبر بہتر بنانے کی غرض سے دینے والے اُمیدواران  مذکورہ گیارہویں کا امتحان نہیں دے سکیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی بارہویں کلاس کے اختیاری مضامین کا امتحان دے چکے ہیں اور ان کے گیارہویں کلاس کے نتیجے کی تیاری بھی حکومتی ہدایات کے تحت بارہویں کے امتحان کے مطابق ہو گی۔
شروع