ہارون آباد: دہشتگردی واقعہ میں شہید  جوان کی آبائی علاقے میں تدفین نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات کی شرکت

   ہارون آباد: دہشتگردی واقعہ میں شہید  جوان کی آبائی علاقے میں تدفین نماز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد (نامہ نگار) دہشت گردی  واقعہ میں شہید جوان راؤ شاہد جمیل کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی، نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران، سیاسی و مذہبی شخصیات اور ورثاء سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
کے مطابق ارض پاک کی حفاظت کرتے ہوئے گزشتہ روز شمالی وزیر ستان کے علاقے غریوم میں دہشتگردی واقعہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان راؤ شاہد جمیل ساکن سورج گنج ڈونگہ بونگہ کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، سیاسی ومذہبی شخصیات اور ورثاء سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فوجی راؤ شاہد جمیل شہید کا تعلق 72 پنجاب رجمنٹ سے تھا، شہید نے 2007 میں آرمی جوائن کی، شادی تین سال قبل ہوئی تھی، شہید راؤ شاہد جمیل کے والد بھی آرمی سے ریٹائرڈ ہیں جبکہ چار بھائیوں میں سے راؤ شاہد جمیل سمیت دو بھائیوں نے آرمی جوائن کی چھوٹا بھائی بھی آرمی جوائن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 
شاہد جمیل