کوٹ ادو: عوامی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر متحرک دودھ، دہی کی قیمت مقرر، جرمانے بھی عائد

   کوٹ ادو: عوامی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر متحرک دودھ، دہی کی قیمت مقرر، جرمانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) عوامی شکایات پر شہر بھر میں دودھ اور دہی کی بڑھتی ہوئی خودساختہ قیمتوں پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے بڑا کریک ڈاون شروع کر دیا، ریلوے روڈ پر قائم 4 بڑی دودھ شاپ رانا ملک شاپ،علی ملک شاپ،(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
چوہدری ملک شاپ اور خان ملک شاپ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں چھاپے مارے اور دود زائد قیمت میں فروخت کرنے پر انہیں بھاری جرمانے کر دیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے فی کلو دودھ کی قیمت 75 روپے بھی مقرر کر دی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہرگزسرکاری مقررہ ریٹ سے زائد پر دودھ اوردہی نہ خریدیں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں سے متعلق اطلاع فوری پر ان کو دیں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
جرمانے