ملک میں کرپشن، عدعنوانیوں کی نئی تاریخ رقم، یوسف رضا گیلانی

ملک میں کرپشن، عدعنوانیوں کی نئی تاریخ رقم، یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ترقی و خوشحالی کے گمراہ کن دعوے کر کے اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر پرداہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں در حقیقت پاکستان عالمی طاقتوں اور عالمی مالیاتی اداروں کی یرغمال ریاست بنا دیا گیاہے اور انہی کے حکم پر بے جا ٹیکسز لگ اکر غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھینا (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل وہاڑی کے صدر راؤ ذوالفقار علی کے ساتھ ملتان میں ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ کیسا کشمیر کا وکیل اور سفیر ہے جس کے ہوتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو مقتل گاہ بنا دیاگیاہے لیکن یہاں پر کامیاب خارجہ پالیسی کے ڈھنڈورے پیٹے جا رہے ہیں افغانستان میں امریکہ کو انخلاء میں تمام تر مدد دینے کے باوجود امریکی صدر فون کرنے کیلئے تیار نہیں ہے مگر یہاں پرفون کیلئے بیتابیاں دکھائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی شے موجود نہیں تمام گورننس ختم ہو چکی ہے سرکاری ادارے من مانیاں کر رہے ہیں خاص طور پر پنجاب کے عوام سے وسیم اکرم پلس کے ذریعے انتقام لیاگیاہے جن کے دور مین پنجاب میں کوئی ادارہ ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کرپا رہا کرپشن اور بدعنوانیوں کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے انہوں نے کہا حکومت مڈٹرم الیکشن کی تیاریاں کر رہی ہے تاکہ اپوزیشن کے عدم تعاون کی کہانیاں سنا کر دو تہائی اکثریت کا انتظام کیا جا سکے یہ حکومت کی ناکام سوچ ہے اس موقع پر راؤ عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یوسف رضا