رحیم یارخان میں بڑا باکسنگ ایونٹ، زبردست مقابلے، جوش وخروش

  رحیم یارخان میں بڑا باکسنگ ایونٹ، زبردست مقابلے، جوش وخروش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان باکسنگ کونسل(پی بی سی)کے زیراہتمام ٹونی شاہ ہمدانی انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ منعقدہوئی، جس میں پاکستان،انگلینڈاورسعودی عرب کے باکسرز شریک تھے،جنہوں نے باکسنگ رنگ میں خوب داپیج کھیلے جس سے حاضرین خوب لطف اندوزہوئے اورجنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں تاریخ کے بڑے باکسنگ کے انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقادپرخوشی اظہارکیااورایونٹ کے  رگنائزر سینئر باکسر وٹرینرسیدقمبرعلی ہمدانی(ٹائیگر ہمدانی)کاشکریہ اداکیا۔ ایونٹ کاسب سے بڑاچیلنج مقابلہ انگلینڈکے باکسرعلیم عباسی(لائن کنگ)اورپاکستان کے باکسرسیدقمبرعلی ہمدانی(ٹائیگرہمدانی)کے مابین تھا، جس میں علیم عباسی(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 نے سیدقمبرعلی ہمدانی کوشکست دے کربیلٹ اپنے نام کرلیا، اس موقع پرپی بی سی کے جنرل سیکرٹری کلیم احمدآزاداورپی بی سی کی پوری ٹیم نے اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے سرنجام دیا۔ اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایونٹ کے آرگنائزرسیدقمبرعلی ہمدانی نے کہاکہ ہارجیت مقدرکی بات ہوتی ہے پرجیت پاکستان اورباکسنگ کی ہوئی ہے، انشا اللہ علیم عباسی کے چیلنج پردسمبرمیں پھرمقابلے کے لیے تیاری کروں گااورمقابلہ کروں گا، ٹائیگرباکسنگ کلب میں ایسے مزیدانٹریشنل ایونٹ منعقدکراتے رہیں گے جس سے رحیم یارخان کی عوام خوب لطف اندوزہوں گے۔باکسرعلیم عباسی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رحیم یارخان میں کامیاب انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کرانے پرپی بی سی کے صدرعبدالرشیدبلوچ، جنرل سیکرٹری کلیم احمدآزاداورسیدقمبرعلی ہمدانی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، دسمبرمیں دوبارہ سیدقمبرعلی ہمدانی کوچیلنج کیاہے تودوبارہ مقابلہ کروں گا،سیدقمبرعلی ہمدانی ایک بہترین باکسرہیں اورخوشی ہے کہ وہ ٹائیگرباکسنگ کلب سے بہترین باکسرزآگے لارہے ہیں جومستقبل میں دنیابھرمیں کلب اورپاکستان کانام روشن کریں گے، ایونٹ کے آخرمیں کلیم احمدآزاداوردیگرمہمانوں نے جیتنے والے باکسرزمیں اعزازی شیلڈزاورانعامات تقسیم کیے، باکسرشہیداسلم خان کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیاگیااوران کی اعزازی شیلڈان کے ٹرینرکودی گئی جسے وصول کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئے، ایونٹ میں سعودی عرب کے باکسریاسین غنی نے جیت کے بعدرنگ میں فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے فلسطین کاجھڈالہرا،جس سے حاضرین خوشی سے جھوم اٹھے اورپاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باداورفلسطین زندہ بادکے نعرے لگائے، ایونٹ میں انگلینڈسے آئے پروموٹراظہرخان بھی اپنے سٹائل کے باعث مرکزنگاہ بنے رہے اورانگلینڈکی تمام ٹیم نے رحیم یارخان کے لوگوں کی مہمان نوازی پرشکریہ اداکیا، پی بی سی کے صدرعبدالرشیدبلوچ نے کہاکہ کامیاب انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کے انعقادپررحیم یارخان کی عوام، سیدقمبرعلی ہمدانی کومبارک بادپیش کرتاہوں، ہماری خواہش ہے رحیم یارخان سے باکسرزآگے آئیں اوردنیابھرمیں پاکستان کانام روشن کریں، اب دسمبرمیں رحیم یارخان بڑاانٹرنیشنل ایونٹ منعقدہوگاجس میں دیگرممالک کے باکسرزشرکت کریں گے۔
باکسنگ