گاؤں سے پارلیمنٹ تک، سابق ایم این اے چوہدری قربان علی کی کتاب کی تقریب پذیرائی، سیاسی، سماجی شخصیات کا خراج تحسین، تبصرے
گگو منڈی(نامہ نگار) بزرگ سیاستدان و سابق ایم این اے بوریوالہ چوہدری قربان علی چوہان کی کتاب گاؤں سے پارلیمنٹ تک کی تقریب پذیرائی گزشتہ روز نجی میرج ہال گگو منڈی میں راجہ اسرار الحق اور شیخ رشیداحمد کی طرف سے منعقد کراوئی گئی تقریب کے مہمان(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ محمد عمر فاروق،پروفیسر غلام رسول چوہدری،پروفیسر رمضان سعیدی تھے تقریب میں خصوصی طور پر احمد اقبال بزمی،نذیر احمد جوئیہ سانجھا ویہڑا قصور، وارث گگوی پنجابی سیوک،نائب تحصیلدار بوریوالہ چوہدری شاہد نواب گجر، سابق ایم پی اے خالد محمود چوہان، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس چوہدری، پرنسپل ڈان سکول راجہ خالد، صدر پرائیویٹ سکول ایسویسی ایشن بوریوالہ ملک رضاخان اعوان، لیاقت علی کھوکھر،چوہدری ذولفقار علی چوہان،ڈائریکٹر سپیرئر کالج بورے والہ منیر ہوشیارپوری،پروفسیر مجاہد حسین، ڈاکٹر منور پوسوال، پرنسپل رشید احمد ریاض،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وہاڑی رانا شعیب،رہنما پی ٹی آئی فارینہ رضوان،ضلع صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ صائمہ نورین، ممبر بیت المال وہاڑی عماد احمد،چوہدری ارشاد چوہان کے ساتھ ساتھ کثیرا تعداد میں ادبی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے چوہدری قربان علی چوہان کو اپنی سوانح حیات لکھنے پرمبارک باد دی اور اس کتاب کو ایک ایسے شخص کی روداد قرار دیا انیوں نے کہا کتاب پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک تبصرہ بھی ہے یہ کتاب سیاسی کھیل کے کئی رازوں سے پرد ہ اٹھاتی ہے اس کتاب میں قربان علی چوہان کا جہاں تدبر دکھائی دیتا ہے وہیں حالات سدھار نے کی دانشمندانہ تدابیر کا ذکر بھی ہے۔
خراج تحسین