رحیم یارخان میں اونٹوں کادنگل، شیرو کی چوتھی پوزیشن،خان گڑھ پہنچنے پر شاندار استقبال، مالک خوش سے نہال
خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) رحیمیارخان میں آل پاکستان اونٹوں کا دنگل منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے مقابلے کیلئے بڑے قیمتی اونٹوں کو لایا گیا جبکہ خانگڑھ کے رہائشی مجاہد حسین چانڈیہ کا اونٹ شیرو بھی ملکی سطح پر ہونے والے دنگل میں شریک ہوا اور چوتھی پوزیشن حاصل(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
کرکے میدان مار لیا جیت کی خوشی میں شیرو کی واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ اس ضمن میں شیرو کے مالک مجاہدحسین چانڈیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے شیرو کی خدمت کیلئے دوملازم رکھے ہوئے ہیں جبکہ شیرو کو روزانہ 10 کلو بکری کا دودھ، 20 کلوسیب، اسپیشل گھاس، 5 کلو امردود اور 5 کلو چنے سمیت ہزاروں روپے کی خوراک تیار کرکے کھلائی جاتی ہے اور مقابلے کیلئے خصوصی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
دنگل