رحیم یارخان: مخدوم خسرو بختیار سے سوئی گیس حکام کی ملاقات، منصوبوں پرتبادلہ خیال

     رحیم یارخان: مخدوم خسرو بختیار سے سوئی گیس حکام کی ملاقات، منصوبوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار سے آر ایم سوئی گیس بہاولپور بلال اصغر اور ایکسین سوئی گیس رحیم یار خان مشتاق احمد نے ملاقات کی، گیس (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
کے مختلف منصوبوں پر آر ایم سوئی گیس بلال اصغر نے مخدوم خسروبختیار کو بریفینگ دی، تفصیلات کے مطابق آر ایم سوئی گیس بہاولپور بلال اصغر اور ایکسین رحیم یار خان  مشتاق احمد نے وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار سے میانوالی قریشیاں میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران آر ایم بلال اصغر نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس کی فراہمی، چاچڑان شریف، فتح پور کمال ظاہر پیر ججہ عباسیان میں گیس کی نئے کنکشن گیس پائپ لائن کے توسع کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر آریم اور ایکسین سوئی گیس کا کہنا تھا کہ گیس کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں اور جن منصوبوں پر کام جاری ہے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
خسروبختیار