حکومت عوامی خوشحالی کا مشن پورا کریگی، اختر ملک
ملتان(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ملتان کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے اور موجودہ حکومت کی عوام کی خوشحالی کا مشن پورا کرے گی نوجوانوں کے روزگار دینے کے وعدے کو بھی پورا کیاجائے گا رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا کہ ملتان کی ترقی و خوشحالی ہمار ا مشن ہے اپوزیشن جتنے مرضی پروپیگنڈے کرلے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہو گی جلدوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
حلقہ کا وزٹ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 54گلشن فیض کالونی میں کارپٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرنے کے موقع پر معززین علاقہ اور کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیخ واجد، رانا عبد الجبار، رانا افضل، رانا فاروق بھی موجود تھے ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ ملتان سمیت جنو بی پنجاب کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ خطہ کی پسماندگی کاخاتمہ ہو۔
اختر ملک