حکومت تاجر برادری کو ہر ممکن ریلیف دے گی، ندیم قریشی

 حکومت تاجر برادری کو ہر ممکن ریلیف دے گی، ندیم قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)انجمن تاجران چونگی نمبر 11تا ریلوے پھاٹک کے زیر اہتمام پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب ندیم قریشی کے اعزاز میں اعشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب ندیم قریشی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار تاجروں کی خوشحالی پر منحصر ہے۔ انہوں نے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
 کہا کہ پنجاب حکومت تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان مسائل کو حل کر نے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ہمیں تاجروں کا بھرپور تعاون  کی ضرورت ہے تاکہ ہم کورونا وبا کے خاتمے کے لئے اقدامات کر سکیں۔ اس موقع پر ندیم قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی خصوصی کاوش سے  چونگی نمبر 14تا جنرل بس اسٹینڈ تک کارپٹ روڈ مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد ہی ا سٹریٹ لائٹس بھی چالو کر دی گئی جائیں گی۔انجمن تاجران چونگی نمبر 11تا ریلوے پھاٹک روڈ کے صدر حافظ یاسر رحمن، جنرل سیکرٹری حاجی عثمان سیال،  صدیق  انصاری چینا اور طاہر ڈوگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم وزیر خارجہ مخدوم سید شاہ محمود حسین قریشی، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب ندیم قریشی کا شکریہ ادا کر تے ہیں کہ ان کی کاوش سے اس روڈ کی تعمیر مکمل ہو ئی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر چوہدری اشفاق، فنانس سیکرٹری عامر شبیر، سینئر نائب صدر ملک ثاقب پہلوان، طفیل ڈوگر، شوکت قادری،محمد عمر، عبدالمجید، بابا نعمت علی، غلام جیلانی، عبد الوحید، اسلم بابو، میاں آفاق انصاری، علی قریشی و دیگر تاجران نے بھی شرکت کی۔ 
ندیم قریشی