میاں چنوں:ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات دینے کاسلسلہ شروع
میاں چنوں (نمائندہ پاکستان)می ہیرو ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کیلئے میاں چنوں کے شہریوں کی جانب سے نقد انعام کا سلسلہ جاری ہے،دبئی میں مقیم میاں چنوں کے رہائشی ساجد رسول ساغر اور سیاسی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
سماجی شخصیت پرویز اختر حسینی نے 50,50ہزار روپے انعام کا اعلان کردیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس گمیز کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میاں چنوں کے گاں 101 کے رہائشی ارشد ندیم نے فائنل راونڈ میں کوالیفائی کیا لیکن بدقسمتی سے ارشد ندیم میڈل تو نا جیت سکے لیکن قوم کے دل ضرور جیت گئے، اس سلسلہ میں جہاں حکومتی سطح پر ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے وہیں میاں چنوں کے رہائشی بھی قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے انعامات کا اعلان کیا جا رہا ہے، دبئی میں مقیم میاں چنوں گاں 115 پندرہ ایل کے رہائشی ساجد رسول ساغر نے ارشد ندیم کیلئے پچاس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے دوسری جانب سیاسی وسماجی شخصیت پرویز اختر حسینی نے بھی 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے، انکا کہنا ہے ارشد ندیم نے ملک کا جھنڈا پوری دنیا میں لہرا کر پاکستان کا نام روشن کیا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہمیں ان پر فخر ہے۔
ارشد ندیم