ڈیرہ: ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال، ریسکیو سٹیشن کادورہ، کنٹرول روم کا جائزہ

 ڈیرہ: ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال، ریسکیو سٹیشن کادورہ، کنٹرول روم کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاویدنے رات کے آخری پہر ٹیچنگ ہسپتال اورریسکیو 1122 سٹیشن کے اچانک دورے کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا  ہمراہ تھے۔ڈپٹی (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
کمشنر نے مرکزی ریسکیو 1122 سٹیشن چوک چورہٹہ کے کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ موصول کالز کا ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ شہریوں کی کالز پر ریسکیورز کے ریسپانس ٹائم بھی چیک کئے ڈپٹی کمشنر نے رات کے آخری پہر ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی،گائنی اور دیگر وارڈ کے دورے کئے روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی چیک کی ڈپٹی کمشنر نے نوٹس بورڈ پر درج ایمرجنسی نمبرز پر خود کال کرکے ریسپانس چیک کیا۔انہوں نے مختلف وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔مریض اور لواحقین سے طبی سہولیات اور ادویات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کی کینٹین کا بھی دورہ کیا۔کھانے پینے کی اشیاء کا معیار اور نرخ چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی کینٹین کے معیار اور نرخ پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔سنٹر کا ریکارڈ اور ایس او پیز چیک کیں۔انہوں نے عزت و تکریم کے ساتھ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ویکسی نیشن کے نام پر ناجائز تنگ کرنے پر کاروائی ہوگی۔
 ذیشان جاوید