غلہ منڈی میں چھاپہ،245بوری جعلی کھاد برآمد، دو افرد گرفتار

غلہ منڈی میں چھاپہ،245بوری جعلی کھاد برآمد، دو افرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)  محکمہ زراعت کی ٹیم کا غلہ منڈی ملتان میں چھاپہ، 6لاکھ روپے مالیتی 245بوری جعلی کھادپکڑی گئی دو افراد گرفتار،ملزمان امونیم سلفیٹ اور پوٹاشیم سلفیٹ کی بوریوں میں نمک بھر کر سپلائی کررہے تھے مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فلک شیر میو نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ غلہ منڈی ملتان میں چھاپہ مارکر امونیم سلفیٹ اور پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی بوریوں میں نمک بھر کر کسانوں کو فروخت (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
کرنے والے جعلساز مافیا کے دوافراد عمر شوکت اور پنوں کو موقع پر گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 176بوری جعلی امونیم سلفیٹ، 69بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ 130بوری خالی باردانہ برآمد کرلیا ہے اسٹنٹ ڈائریکٹر فلک شیر میو کے مطابق مذکورہ جعلی کھاد کی مالیت تقریباً6لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ کھاد کی جگہ بوریوں میں نمک بھر کر کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا تھا ملزمان کیخلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج کرادیا گیاہے۔ 
جعلی کھاد