کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی  آئی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، نور خان بھابھہ

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی  آئی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر)  تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان اور بہاولپور کے الیکشن کے سلسلے میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں منعقدہ مشاوراتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے سلسلے میں الیکشن بورڈ اور پارٹی کے مخلص اور سینئر کارکنان کی مشاورت سے امیدواروں کا ٹکٹ جاری کیے جائیں اور کنٹونمنٹ بورڈکے الیکشن (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے کیونکہ عوام نے کرپشن کرنے والے سابق حکمرانوں اور ان کے نمائندوں کو مسترد کردیا ہے عوام جانتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کی تعمیرو ترقی کے لیے اور عام آدمی کا معیارے زندگی کو بلند کرنا چاہتے ہیں عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اجلاس میں ملتان اور بہاولپور کے سٹی عہدیداران سید بابر شاہ،شہباز قریشی،سٹی عبدالمجید گجر،قیوم اعظم،خرم خان ریحان جاوید، ظہیر اعوان،شکیل خان،عمر خان بابر،طاہر جانباز اور جنوبی پنجاب کے عہدیدران ایڈیشنل جنرل سیکٹری جنوبی پنجاب سکندر خان بھنڈیرا،میڈیا کوآرڈینٹر جنوبی پنجاب مرزا مدثر بیگ،سلمان گاگرہ نے شرکت کی۔