جشن آزادی، قومی پرچموں کی بہار گلی محلوں،گھروں کو سجانے کا مقابلہ

جشن آزادی، قومی پرچموں کی بہار گلی محلوں،گھروں کو سجانے کا مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ،مظفر گڑھ(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)محرم الحرام کے پیش نظر جشن آزادی کی تقریبات کو سادگی سے منانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ساتھ چودہ اگست کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل، ضلع اور ڈویژنل سطح پر پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی. کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اجتماع کو دو سو سے کم افراد تک محدود کر دیاگیاہے. اراکین اسمبلی کو مدعو کرنے کے ساتھ سرکاری و نجی عمارتوں کو سجایا جائے گا. عمارتوں پر چراغاں کے مقابلے ہوں گے. جشن آزادی شجرکاری کی خصوصی تقریبات ہوں گی. سکول و کالجز میں مقابلے ہوں گے. آرٹس کونسل میں خطاطی اور شہر اور دیہی علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے. ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی مرکزی تقریب آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی. آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر سائرن بجا یا جائے گا. پرچم کشائی اور دیگر تقریبات ہوں گی. جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ہسپتال، دارالامان، جیل میں بھی تقریبا ت منعقد کی جائیں گی. وزیر اعلی کی ہدایت پر اس مرتبہ قبائلی علاقوں میں بھی جشن آزادی کی تقریبات او رکھیلوں کے مقابلے ہوں گے. اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. ملک کے دیگر حصوں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جزبہ سے منانے کی تیاریاں شروع ہیں، جوں جوں 14 اگست قریب آ رہی ہے بچوں،بوڑھوں اور جوانوں میں جوش بڑھتا جا رہا ہے،شہر میں جگہ جگہ سٹال لگ گئے ہیں جہاں قومی پرچموں والی جھنڈیاں، دیدہ زیب سٹکر، بابائے قوم قائد اعظم کی تصویروں اور قومی پرچم والے غبارے شہریوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں،گھروں کو قومی پرچم والی جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے اور چھتوں پر قومی پرچم بھی نصب کر دیئے گئے ہیں، سٹالوں پر بچوں اور جوانوں کا رش نظر آتا ہے،بچے قومی پرچم والے غبارے اور جھنڈیاں خریدتے ہوئے نظر آتے ہیں تو جوان بیجز اور قومی پرچموں میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، میرب، زرتشا، ابراہیم رانا، محمد عاشر، زینب ماجد، تحریم، یشفع رانی، عبدالہادی، شفق فاطمہ، نعیم، نصرت، روف، علی اور دیگر جوانوں نے کہا کہ وہ 14 اگست شایان شان طریقے سے منائیں گے انہوں نے بتایا کہ چھوٹے قومی پرچم موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر لگانے کیلئے خرید رہے ہیں انہوں نے 14 اگست پر موٹر سائیکلوں کی ایک بہت بڑی ریلی نکالنے کا پروگرام فائنل کر لیا ہے جس میں سینکڑوں نوجوان قومی پرچم لگی موٹر سائیکلوں سمیت شرکت کریں گے،جبکہ ببلو، پرویز، ٹنکو، اصغر، ریحان اور دیگر بچوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھروں کو سجانے کیلئے جھنڈیاں اور قومی پرچم خرید لئے ہیں اور آج ہی سے انہیں لگانا شروع کر دیں گے،انہوں نے بتایا کہ وہ ہرسال یوم پاکستان اسی جوش و جزبے کے ساتھ مناتے ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ 14 آگست بھرپور طریقے سے منانے اور جھنڈیاں،سٹکر،بیجز اور قومی پرچم خریدنے کیلئے سارا سال پیسے جمع کرتے ہیں اور یوم پاکستان کو یادگار طریقے سے منانے کیلئے بھرپور خریداری کرنے کیلئے سارے پیسے خرچ کر دیتے ہیں۔
مقابلہ