راجن پور:نومن وزن اٹھانے پر مزدور کو انعامات دینے کافیصلہ

 راجن پور:نومن وزن اٹھانے پر مزدور کو انعامات دینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 را جن پور (نا مہ نگار) راجن پور میں ایک پرائیویٹ گودام پر کام کرنیوالے مزدور علی خان بھٹی پلے دار نے  دوستوں سے گپ شپ کے دوران انکی فرمائش پریوریا کھاد کی نو من پر مشمل سات بوریاں اپنے سر پر اٹھا کر سب کو حیران کر دیا اور مزدورں نے کارنامہ پر ان(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 کو شاباش دی ہے اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور علاوہ ازیں سینئر صحافی و تحصیل صدر آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ عبدالصبور خان رحمانی نے سات کھاد کی بوریوں کا وزن اٹھانے والے غریب مزدور نوجوان  کو خراج تحسین پیش کیا اسے اپنی جیب سے دو ہزار روپے نقد انعام دیا اور خوبصورت ٹی سیٹ گفٹ پیش کیا اور انہوں نے اپنے بیان میں  ڈی سی راجن پور احمر نائیک اور وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس محنتی نوجوان علی خان بھٹی کی سرکاری سطع پر حوصلہ افزائی کی جائے اسے انعام دیا جائے اور سپورٹس کی سرگرمیوں اور ثقافتی میلوں و مقابلوں میں شامل کیا جائے گا۔
نومن