موٹر برانچ میں لوٹ مار، شہریوں سے اضافی رقم لینے کا انکشاف 

    موٹر برانچ میں لوٹ مار، شہریوں سے اضافی رقم لینے کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ملتان ڈویژن موٹر برانچ میں نیو رجسٹریشن کے لیئے آنیوالے سائلین سے حکومت پنجاب کی مقررہ فیسوں سے اضافی رقم لینے کا انکشاف۔ موٹر برانچ اتھارٹی نے مختلف نوعیت کے گاڑیوں کے ریٹ متعارف کروا رکھے ہیں مصدقہ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کی رجسٹریشن پر 200 روپے اضافی وصول کیئے جاتے ہیں جبکہ موٹر کار اور رکشہ پر 500 روپے ٹریکٹر ٹرالی و ویگن پر 700  روپے جبکہ ہیوی ویہیکل پر 1000 سے 1500 روپے تک اضافی چارج کیئے جاتے ہیں ایکسائز ذرائع کے مطابق رواں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
 ماہ جولائی کے دوران موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے 6030 موٹر سائیکل، 499 موٹر کاریں، 24 ڈلیوری وینز، 33 رکشہ، 13 ویگن اور 11 رکشے رجسٹرڈ کیئے گئے ہیں رجسٹرڈ ہونیوالی گاڑیوں کی 80 فیصد تعداد بذریعہ ایجنٹ کی جارہی ہے سائلین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر برانچ کی اضافی بھتہ خوری کا سدباب کیا جائے۔
انکشاف