5واں سالانہ آزادی مارچ،بچوں،بزرگوں کی بھرپور شرکت
ملتان ( سٹی رپورٹر (مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقد ہونیوالاپانچواں سالانہ آزادی مارچ میلاد چوک شاہ رکن عالم کالونی سے شروع ہوکر گلشن مارکیٹ،نون چوک سے ہوتا ہوا گلستان چوک پر اختتام پذیرہوا۔آزادی مارچ کی قیادت مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی،تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین،متحدہ میلاد کونسل کے صدرمرزاارشدالقادری،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ محمد عارف رضوی ودیگر قائدین نے کی۔جبکہ علماء کرام،مشائخ عظام کے علاوہ رواداری تحریک(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کے چیئرمین سیمسن سلامت،،میجر محمد اقبال چغتائی،علامہ عبدالرزاق حامدی،بشارت عباس قریشی، چیئرمین حاجی محمد رفیق،راؤ مظہر الاسلام،چوہدری حامد ارائیں،حاجی مظہر جاوید،ڈاکٹر ارشد بلوچ،حافظ ظفر قریشی،ملک محمد یوسف،قاری توفیق حامدی،قاری حنیف انصاری،پیر افضل فرید چشتی،علامہ امیر اظہر سعیدی،،علامہ سعیداختر،الحاج محمد علی انصاری،ضیاء انصاری،پیرغلام جیلانی نقشبندی،ملک عمران یوسف،فیصل وارثی،پیر ذیشان سیفی،علامہ عبدالحنان حیدری،اشفاق ندیم ایڈووکیٹ،سلمان الہی قریشی،شہنشاہ عتیق،ملک عمران یوسف،ساجد قادری،حافظ منظورالہی،ثمر حامدی،غلام حسین فریدی،عبدالرزاق حامدی،محمدفیاض حامدی،محبوب علی قادری،شفقت طلال تاشفین،امجد بھٹہ،کامران عالم،،محمداکرم پنڈا، و دیگر بھی شامل تھے۔آزادی مارچ میں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور ہر طبقہ ہائے فکر سے متعلقہ لوگوں نے شرکت کی۔آزادی مارچ میں قائدین کے علاوہ معصوم بچوں اور دیگر سینکڑوں شرکاء نے جناح کیپ پہن کر شرکت کی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی نشانی ”جناح کیپ“کو پہننے کی روایت کو زندہ کرنے کا عزم کیا اور بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
انٹری