جائیداد کا تنازعہ،رشتہ داروں کا حملہ،40سالہ شخص زخمی
ملتان (وقائع نگار)تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں رشتے دار نے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
کلہاڑی کے وار کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی یے۔معلوم ہوا ہے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں 40 سالہ محمد اقبال پیدل اپنے گھر کی طرف جارہا تھا۔اسی دوران اسکو رشتے دار مظہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آگیا۔جس نے آتے ہی جھگڑا کیا۔اور کلہاڑی کے وار کرکے محمد اقبال کو زخمی کردیا۔جس کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا۔جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔وجہ عناد یہ بتائی جارہی ہے کہ دونوں فریقین کے مابین جائیداد کی تقسیم کو لیکر تنازعہ تھا۔جسکی وجہ سے جھگڑا ہوا ہے۔
زخمی