کوٹ ادو، بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ، کاروباربری طر ح متاثر
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو وگردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ نے سنگین صورت اختیارکر لی،شہر اور نواحی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
علاقوں میں لوشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سیپریشان حال شہری میپکو کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کرنے کے بعد حکومت کے پاس لوڈشیڈنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ فوری طور پر بجلی کے ترسیل نظام کو بہتر بنائے اور شدید گرمی کے موسم میں عوام کے صبر کا امتحان نہ لے،دوسری طرف بجلی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے لائن پار دائرہ دین پناہ فیڈر کی گھنٹوں بندش پر پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا اور لوگ اپنے گھریلو استعمال کے لئے پانی باہر سے لانے پر مجبور ہوگئے۔
لوڈشیڈنگ