ہارون آباد:4ڈاکو ؤں کاجیولر شاپ پردھاوا، زیورات لوٹ کرفرار
ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک ہفتے کے اندر دوسری بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر حاجی محمد انور جیولرز شاپ عوامی بازار سے 20تولہ سونا اور 30تولہ چاندی کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، اطلاع پر ڈی ایس پی گل حسن خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔