خان گڑھ: سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ صارفین کاحکام کیخلاف شدید احتجاج

 خان گڑھ: سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ صارفین کاحکام کیخلاف شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان گڑھ(نمائندہ پاکستان)سوئی گیس حکام مظفرگڑھ کی طرف سے خانگڑھ شہر سمیت نواحی علاقوں میں 12 گھنٹے کی طویل جبری بندش کے بعد گیس پریشر میں انتہائی کمی کردی ہے جبکہ مارکیٹ میں گیس سلنڈر کی قیمت بھی 2200 روپے تجاوز کرگئی ہے جس پر گزشتہ (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
روز سول سوسائٹی فورم خان گڑھ کے راہنماں راناامجدعلی امجد ایڈووکیٹ، محمدیعقوب خان لودھی، ملک محمدنقی کمبوہ ایڈووکیٹ، شفیق الرحمن قریشی، شیخ واجد حسین، مسرور احمد خان، مہرراشدنصیرسیال، کریم بخش کھچی، ملک انصرارائیں ایڈووکیٹ، مہروسیم سجادسیال، خواجہ عتیق الرحمن سمیت دیگر اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوئی گیس حکام مظفرگڑھ نے خانگڑھ کی عوام کیلئے دوہری  پالیسی اختیار کررکھی ہے ایک تو غیرقانونی طور ہے لیاقت آباد گیس پوائنٹ سے جبری طور ہے رات بھر 12 گھنٹے کیلئے خودساختہ گیس بند کردی جاتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں گیس پریشر کم کرکے صارفین کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہرجبکہ صارفین مہنگے داموں گیس سلنڈر خرید کرکے اپنی ضرورت پوری کرنے پر مجبور ہیں جو کہ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس حکام نے خانگڑھ شہریوں کیساتھ سوتیلیوں جیسا رویہ بند نہ کیا اور گیس پریشر کو فوری طور پر پورا نہ کیا تو مجبورا سول سوسائٹی فورم خانگڑھ احتجاج کرے گی۔
سوئی گیس